Home سیاست طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے،دفترخارجہ

طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے،دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو طلبا واپس آنا چاہتے ہیں ان کو وطن واپس لایا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا حملوں کے بعد عدم تحفظ اور ٹراما کا شکار ہوئے۔ جس سنسنی خیز انداز میں فیک نیوز اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا۔ ریپ اور قتل تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے۔ طلبا اپنی یونیورسٹیز اور والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو طلبا واپس آنا چاہتے ہیں ان کو وطن واپس لایا جائے۔
اگر ضرورت پڑی اور ایران نے درخواست کی توضرور مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ ایران ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران اس قسم کی تحقیقات میں مہارت رکھتا ہے تاہم اگر ضرورت پڑی اور ایران نے درخواست کی تو ضرور مدد فراہم کریں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...