Home Uncategorized فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں، یورپی یونین کا اسرائیل کو کراراجواب

فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں، یورپی یونین کا اسرائیل کو کراراجواب

Share
Share

برسلز: یورپی یونین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمنی قرار دینے پر اسرائیل کو کراراجواب دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمن قرار دیتے ہوئے سفارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیر اور ایلچیوں کو واپس بلالیا تھا جب کہ اسپین کے یروشلم میں قونصل خانے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے مذمتی بیان میں کہا تھا کہ یروشلم میں اسپین کے قونصل خانے کو فلسطینی نمائندوں تک رسائی کو بھی روک دیا گیا ہے اور یہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کو فلسیطن کو تسلیم کرنے کا جواب ہے۔

جس پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا کہیں سے بھی یہود دشمنی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ غلط اندازے لگا رہے ہیں۔

جوزف بوریل نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا جیسے حماس کی حمایت نہیں ہے بالکل ویسے ہی یہود دشمنی بھی نہیں ہے بلکہ اس کے بالکل برعکس یہ امن کی جانب ایک پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سے دیگر یورپی ممالک فرانس، پرتگال، بیلجیئم اور سلووینیا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 144 ممالک پہلے ہی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، جن میں روس، چین اور بھارت بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...