Home Uncategorized بھارت میں عام انتخابات ، چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں آج پولنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات ، چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں آج پولنگ جاری

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دارالحکومت نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں ووٹ پولنگ کاعمل جاری ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی(عاپ) اور وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے حیرت انگیز طور پر نئی دہلی کی تمام 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل ہونے پر لوک سبھا کی 486 میں سے 543 نشستوں پرعوامی نمائندوں انتخاب مکمل ہوجائے گا۔بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل کا آغاز 19 اپریل سے ہوا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...