Home سیاست وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج ہو گا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہو گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس دن ایک بجے وزیراعظم ہاوٴس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطائتارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس ا?ئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...