Home نیوز پاکستان سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل ہوگئی

سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل ہوگئی

Share
Share

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی اٹھاکر بات کرنے والی وفاقی پولیس کے افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جماعت اسلامی کے سابق سینٹر مشتاق احمد فلسطین پر اسرائیل جارحیت رکوانے کیلئے اسلام آباد کے ڈی چوک میں کئی دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

چند روز قبل جب دھرنے کے شرکاء اپنے ساتھیوں کی موت کیخلاف احتجاج کررہے تھے تو پولیس اور تحریک کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی یہ تصویر اسی لمحے کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی پولیس کا افسر سابق سینیٹر کو غصہ بھرے اور تحکمانہ انداز میں انگلی دکھا کر بات کررہا ہے جبکہ دوسری جانب ایک سفید داڑھی والا بزرگ سابق سینیٹر اس کے سامنے اپنے ساتھیوں سمیت موجود ہے۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی پولیس کے اس افسر پر ہر طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہے، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید اور پی ٹی آئی کے راہنما حلیم عادل شیخ نے اس کی مذمت کی ہے.

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کاش پولیس افسر یہ غصہ اس شخص پر کرتا جس نے ہمارے کارکنوں پر گاڑی چڑھائی ہے ۔

دوسری جانب وفاقی پولیس کے افسران کا کہنا ہے تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا جارہا ہے، ویڈیو سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...