Home کھیل دوسرا ٹی 20، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

Share
Share

برمنگھم: دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ول جیکس 37، جونی بیرسٹو 21 اور فل سالٹ 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

انگلینڈ ٹیم میں جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی شامل ہیں ۔

پاکستان کے اسکواڈمیں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...