Home نیوز پاکستان اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق،تین افراد زخمی

اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق،تین افراد زخمی

Share
Share

راولپنڈی: چوہڑ چوک قریب خاتون اناڑی ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

چوہڑ چوک قریب خاتون اناڑی ڈرائیور سفید آلٹو چلا رہی تھی کہ تیز رفتاری سے کار بے قابو ہوگئی۔

خاتون نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچی طلحہ ناز موقع پر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں ہونیوالوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت شازیہ، غلام اور افضل کے ناموں سے ہوئی۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، خاتون ڈرائیور فرح موقع سے فرار ہوگئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...