Home سیاست سعودیہ میں پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کررہے ہیں،وزارت مذہبی امور

سعودیہ میں پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کررہے ہیں،وزارت مذہبی امور

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں بازیابی کے محکمے نے 530 گمشدہ سفری بیگز کو مالکان کے حوالے کیا، راستے سے بھٹکنے والے 61 عازمین حج کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

مدینہ منورہ میں کھانے پینے کی 304 اور ٹرانسپورٹ کی 38 شکایات کا ازالہ کیا گیا، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 20 ہزار 500 عازمین کو ریاض الجنہ جانے کی سہولت فراہم کی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں 197 بیگز ملے جبکہ راستے سے بھٹکنے والے 17 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچا دیا گیا، حرم مکہ کے داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 4500 عازمین کو رہنمائی فراہم کی ہے۔

149 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے، اب تمام پروازیں 9 جون 2024 تک جدہ میں اتریں گی، مدینہ منورہ کیلئے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ 24 مئی 2024 سے ختم ہو چکا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کے ذریعے 32 سو 46 عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...