Home Uncategorized دلہا کودلہن کاسر عام بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ،شادی میدان جنگ بن گئی

دلہا کودلہن کاسر عام بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ،شادی میدان جنگ بن گئی

Share
Share

اترپردیش: شادی کی تقریب میں دولہا کو اپنی دلہن کیلئے سرعام محبت کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا۔

دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری تقریب میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دولہے نے اسے اسٹیج پر زبردستی بوسہ دیا جبکہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسہ لینے پر اصرار کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...