Home نیوز پاکستان ‎خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

‎خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین آپریشنز کئے جس میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز 26 اور 27 مئی کے درمیان کئے گئے، 26 مئی کو حسن خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 مئی کو ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں 10 دہشتگرد مارے گئے، تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا، آپریشن میں 7 دہشتگرد مارے گئے، دو زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہداء میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش شامل ہیں، سپاہی تیمور ملک اور سپاہی نادر صغیر بھی شہید ہوئے، آپریشن میں سپاہی محمد یاسین بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک محمد اشفاق بٹ شہید کی عمر 32 سال جبکہ ان کا تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے، نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے 10سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

ضلع پونچھ کے رہائشی لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر30سال ہے، لانس نائیک سید دانش افکار شہید نے 6 سال تک پاک فوج میں مادرِ وطن کے دفاع کے فرائض سر انجام دیئے، لانس نائیک سید دانش افکار شہید نے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑی ہے۔

32 سالہ سپاہی تیمور ملک شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، سپاہی تیمور ملک شہید نے 11 سال تک دفاع وطن کے فرائض سر انجام دیئے، سپاہی تیمور ملک شہید نے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑی ہے۔

شہداء میں سب سے کم عمر 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شہید ہیں، سپاہی نادر صغیر شہید ضلع باغ کے رہائشی ہیں، سپاہی نادر صغیر شہید نے 2سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی نادر صغیر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

سپاہی محمد یاسین شہید کی عمر23سال جبکہ اُن کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے، سپاہی محمد یاسین شہید نے ڈیڑھ سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد یاسین شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان...

والد نے عیسائی دوست سے شادی کی خواہش پر بیٹی کا سر مونڈ دیا

کراچی:کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر اہلِ خانہ...

الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے...

اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...