Home نیوز پاکستان ‎میری ٹائم ایجنسی کا کھلے سمندر میں آپریشن،اربوں روپے مالیت کی آئس پکڑی گئی

‎میری ٹائم ایجنسی کا کھلے سمندر میں آپریشن،اربوں روپے مالیت کی آئس پکڑی گئی

Share
Share

  کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے مالیت کی آئس تحویل میں لے لی۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزانٹیلی جنس نے مشترکہ آپریشن کے دوران بحیرہ عرب سے 675 کلوگرام آئس کا ذخیرہ پکڑلیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق جوائنٹ آپریشن کے دوران کشتی پربورڈنگ آپریشن کیا گیا، منشیات کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی، دوران آپریشن کشتی پرسوار7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ضبط شدہ منشیات کا تخمینہ 37 ملین امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 10 ارب روپے بنتے ہیں، گرفتار اسمگلرز اور منشیات کا ذخیرہ قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...