Home سیاست ‎نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

‎نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جو کہ چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں اس طرح میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی، جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کریں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...