Home Uncategorized ‎امریکا میں طوفان 23 افراد کی جانیں لے گیا ،معمولات زندگی درہم برہم

‎امریکا میں طوفان 23 افراد کی جانیں لے گیا ،معمولات زندگی درہم برہم

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کی 4 ریاستوں میں طوفان نے 23 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں طوفان نے تباہی مچادی۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں آرکنساس میں ہوئی جہاں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیکساس میں 7، کینٹکی میں 5 اور اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ ٹرانسپورٹیشن اور مواصلات کا نظام بھی ٹھپ ہوگیا۔ معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔

متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہ سکتا ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...