Home نیوز پاکستان ‎بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

‎بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی، بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...