Home Uncategorized سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج

سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج

Share
Share

ممبئی: بالی ود اسٹار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج کرادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنی دیول کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے لیکن ان کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔

فلم پروڈیوسر سارو گپتا نے اداکار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے اداکار کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔
سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔

یاد رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر بہت زیادہ خراب رہا ہے اور 2023 میں ان کی فلم ’غدر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...