Home نیوز پاکستان این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Share
Share

 

لاہور: این ڈی ایم اے نے جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جون کے مہینے کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے جس کے مطابق جون کے دوران سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری سانگھڑ جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

31 مئی سے 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گر د آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ خبیرپختونخوا میں چترال، دیر، بٹگرام، مالاکنڈ، صوابی، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر 31 مئی سے 5 جون تک آندھی جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ آج لاہور میں درجہ حرارت45.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کل لاہورسمیت پنجاب بھر میں شام کے وقت تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ رحیم یار خان، قصور اور بھکر میں 47 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، آئندہ دو روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چولستان کے باسیوں کو پائپ لائنز اور واٹر باؤزرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے، ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، شہری گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...