Home سیاست پاکستان اوربرطانوی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

پاکستان اوربرطانوی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

Share
Share

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ہے۔جس میں برطانیہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا، اس اقدام سے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن کے جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن کے جرائم پر باہمی تعاون ممکن ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں اور عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔

اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت اہم ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...