Home نیوز پاکستان ‎پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

‎پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

Share
Share

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

یادرہے کہ گزشتہ رات وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...