Home نیوز پاکستان ‎ویتنامی سفیر کی اہلیہ اسلام آباد میں لاپتہ ہوگئیں ،تلاش جاری

‎ویتنامی سفیر کی اہلیہ اسلام آباد میں لاپتہ ہوگئیں ،تلاش جاری

Share
Share

اسلام آباد: ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ گزشتہ کئی گھنٹے سے گھر سے لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر ہی چھوڑ کر 11 بجے صبح نکلی تھیں جو تاحال واپس نہیں لوٹیں۔

ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتا رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اسلام آباد پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سفیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ویتنامی سفیر اور اہلیہ کے درمیان ناراضگی چل رہی تھی۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...