Home نیوز پاکستان کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 7 روز کے لئے بند

کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 7 روز کے لئے بند

Share
Share

کراچی: کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 25 ایل آج سے 7 روز کیلئے جزوی طور پر بند رہے گا۔

ایئرپورٹ کے رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام ہوگا، رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام آج یکم جون سے لے کر 7 جون تک ہوگا۔

سی اے اے حکام کے مطابق رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا، رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام روزانہ مختلف اوقات میں دو، دو گھنٹے کے دوران ہوگا۔

اس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رہے گی، سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...