Home نیوز پاکستان عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

Share
Share

لاہور: عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عبدالقادر اور شہزاد کاشف کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں نے چند روز قبل دورانِ ڈکیتی اقبال ٹاؤن میں پروفیسر کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پروفیسر فاروق اعظم کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا بیٹا شعیب فاروق زخمی ہوا تھا جب کہ ڈاکو مقتول پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

مقتول پروفیسر فاروق اعظم کو واقعے کے اگلے ہی روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...