Home Uncategorized ‎برطانوی سفیرنے میکسیکو میں سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تان لی

‎برطانوی سفیرنے میکسیکو میں سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تان لی

Share
Share

لندن: میکسیکو میں برطانیہ کے سفیر جان بینجمن نے سفارتخانے کے عملے پر رائفل تان لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق میکسیکو میں برطانیہ کے سفیر جان بینجمن کو نظم و نسق کی سنگین خلاف ورزی پر فوری طور پر اُن کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سفیر کی برطرفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں برطانوی سفیر جان بینجمن کو اپنی کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے ایک ملازم پر بندوق تانے دیکھا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سفیر پر ان کے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی گئی تھی۔

برطانوری سفیر نے یہ ویڈیو خود بھی شیئر کی تھی تاہم انھوں نے کیپشن لکھا تھا کہ میکسیکو میں منشیات اسمگلروں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے قتل پر ایک طنزیہ ردعمل۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ درانگو اور سینالوا ریاستوں کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...