Home نیوز پاکستان کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ

Share
Share

کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا جارہا ہے۔

شارع فیصل پر جاری غزہ مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی خطاب کریں گے۔

مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونج رہی ہے اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...