Home سیاست ‎دوران عدت نکاح ، کیس دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور

‎دوران عدت نکاح ، کیس دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصا ف کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا ، جس کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر کیس کے فریق خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جج کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...