Home Uncategorized ‎سری لنکا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،14 افراد ہلاک،نظام زندگی مفلوج

‎سری لنکا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،14 افراد ہلاک،نظام زندگی مفلوج

Share
Share

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی جس کے دوران مٹی کے تودے اور درخت گرنے کے واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جزائر میں مون سون کی بارشوں اور طوفانوں نے تباہی مچادی۔ 25 میں سے 20 اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

وائلڈ لائف حکام کو نوجوان ہاتھیوں کی 7 لاشیں ملی ہیں جو سیلاب میں بہہ گئے تھے۔ یہ گزشتہ 5 برسوں میں ہاتھیوں کے کسی حادثے یا ناگہانی آفت میں مارے جانے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دارالحکومت کولمبو کے نزدیک ایک ہی خاندان کے 3 افراد سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب کہ 9 افراد درختوں کے گرنے سے کچلے گئے۔

اسی طرح مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے میں متعدد افراد دب گئے جن میں سے 11 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے۔

کولمبو کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کو ایک دوسرے ہوائی اڈے کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد حکومت نے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...