Home نیوز پاکستان بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ،مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ،مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Share
Share

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

جارحیت پسند بھاتی فوج نے ایک گھر کو گولہ بارود سے اُڑا دیا جس کے ملبے سے دو کشمیری نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو بھارتی فوج نے پولیس کے حوالے کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مکان پر پہنچنی والی بھارتی ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نوجوان مقامی کالج میں پڑھتے تھے اور ہاسٹل نہ ملنے کی وجہ سے اس گھر میں قیام پذیر تھے۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اگر نوجوان مسلح تھے تو ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ کہاں ہے۔

شہید نوجوان کے والدین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جن میں سے 3 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جب کہ 4 گھروں کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...