Home Uncategorized مجھے دوسری محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا

مجھے دوسری محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا

Share
Share

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ٗ”کپل شرما شو” میں شو کے میزبان نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔ ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے۔ شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔

ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے ۔ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...