Home نیوز پاکستان سندھ میں 90 روز کے لئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ میں 90 روز کے لئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

Share
Share

کراچی: سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی، سیکیورٹی ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا، گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے، غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ائی جی اپنی حدود میں اس حکم کی خلاف ورزی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...