Home سیاست ‎عدالت کا جوفیصلہ بھی ہوا اس پر عمل کروں گا،فیصل واوڈا

‎عدالت کا جوفیصلہ بھی ہوا اس پر عمل کروں گا،فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انصاف کا نظام ٹھیک ہوگیا تو پاکستان ترقی کریگا، عدالت کا جوفیصلہ بھی ہوا اس پر عمل کروں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت نے ابھی مصطفیٰ کمال کا کیس سنا گیا ہے،جب میرا کیس سنا جائے گا تو پتہ چلے گا،معافی مانگنا کوئی گناہ نہیں ہے،لیکن معافی کیلئے کوئی کام غلط بھی تو ہونا چاہیے،معافی تو تھڑے پر بیٹھے انسان سے بھی مانگی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا،اپنی پریس کانفرنس میں خط کی بات کی تھی،چیف جسٹس اور ان کے بینچ کی پہلے بھی عزت کی ہے،پریس کانفرنس میں 2ججز کی بات کی تھی،عدلیہ کے وقار کو140ویں نمبر سے پہلے نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کا نظام ٹھیک ہوگیا تو پاکستان ترقی کریگا،پی ٹی آئی والوں نے میری پریس کانفرنس پر ٹرولنگ کیں،مولانا صاحب نے بھی باتیں کیں،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، ججوں کیلئے دہری شہریت رکھنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...