Home نیوز پاکستان ‎سنگدل باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

‎سنگدل باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

Share
Share

لاہور: پتھر دل باپ کا بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، بچہ شدید زخمی، پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں والدین کے باہمی جھگڑے میں حبیب الرحمٰن نے اپنے تین سالہ بیٹے ارش ارمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ڈنڈوں مار مار کر شدید زخمی کردیا۔

معصوم بچے کو تشویش ناک حالت  میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے درندہ صفت باپ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بچے کے جسم پر دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ملزم حبیب الرحمٰن  نے اپنے بیان میں  کہا کہ بچے پر جب پیار آتا تھا تو اس کے جسم پر دانتوں سے کاٹتا تھا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...