Home Uncategorized کنگنا رناوت کو ائرپورٹ پر خاتون سیکورٹی افسر نے تھپڑ رسید کر دیا

کنگنا رناوت کو ائرپورٹ پر خاتون سیکورٹی افسر نے تھپڑ رسید کر دیا

Share
Share

چندی گڑھ: بھارتی اداکارہ اور لوک سبھا کا الیکشن جیتنے والی سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون سیکورٹی افسر نے تھپڑ مار دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ دہلی جانے کیلئے ائرپورٹ پہنچی تھیں، ادکارہ بی جے پی کی سیٹ پر حال ہی میں ہماچل پردیش سے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اداکارہ کو تھپڑ مارنے والی سیکورٹی افسر کی شناخت کلویندر کور کے نام سے ہوئی ہے اور انہوں نے کنگنا کو ’کسانوں کی بے عزتی‘ کے معاملے پر تھپڑ رسید کیا۔
کنگنا رناوت کو تھپڑ لگنے کے واقعہ کا ائرپورٹ سیکورٹی کے ادارے نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

دہلی پہنچنے پر اداکارہ نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ محفوظ ہیں اور انہیں پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بہت تشویش ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...