Home نیوز پاکستان پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والاکمونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمینی مدارمیں پہنچ گیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 30 مئی کو خلا میں بھیجا جانے والا پاکستان کا دوسراکمونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون اپنے زمینی مدارمیں پہنچ گیا، پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے38ہزار786کلومیٹرکی بلندی پرموجودہے۔

سیٹلائٹ زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود ہے،5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے جس کے ذریعے ملک کےطول وعرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولرپینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ ارضی مدارمیں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے اس پر مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...