Home Uncategorized ‎کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکار کا بیان سامنے آگیا

‎کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکار کا بیان سامنے آگیا

Share
Share

چندی گڑھ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اہلکار کلویندر کور نے کہا کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا تھا، پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

خاتون اہلکار نے کہا کہ کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسان صرف 100 روپے کی خاطر احتجاج میں بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بھی اُس احتجاج کا حصہ تھیں کیونکہ میرا تعلق کسان خاندان سے ہے، میں یہاں کنگنا رناوت سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا وہ اُس احتجاج میں جا کر بیٹھیں گی؟

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا رناوت دہلی جانے کے لیے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں، اداکارہ بی جے پی کی سیٹ پر حال ہی میں ہماچل پردیش سے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہیں۔

دہلی پہنچنے پر کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ وہ محفوظ ہیں اور انہیں بھارتی پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بہت تشویش ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...