Home Uncategorized فلم اسٹار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

فلم اسٹار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

Share
Share

راولپنڈی: نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5 دیگر افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ روات پولیس نے میاں بیوی کی درخواست پر نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5دیگر افراد کے خلاف منافع کا مبینہ جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلیے طلب کر لیا۔

امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم اسٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا۔

انھوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبوراٰ عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...