Home Uncategorized دنیا کا ایسا خطہ جہاں 6 ماہ سورج غروب نہیں ہوتا

دنیا کا ایسا خطہ جہاں 6 ماہ سورج غروب نہیں ہوتا

Share
Share

اوسلو:دنیا کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کے مختف علاقوں میں موسمِ گرما کے دوران 6 ماہ سورج غروب نہیں ہوتا۔

یہ خطّہ قطب شمالی کے قریب واقع ہے جس میں یورپ کے 2 ملک سوئیڈن اور ناروے موجود ہیں،جہاں موسمِ گرما میں ان ممالک کے مختلف علاقوں میں 6 مہینے سورج چمکتا رہتا ہے اور 6 مہینے مکمل اندھیرا رہتا ہے۔

ناروے کے سب سے بڑے شہر تھرومس میں موسمِ گرما کے دوران 19 مئی سے 26 جولائی کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود بھی وہاں کے کچھ علاقوں میں آدھی رات کو سورج نظر نہیں آتا جس کی وجہ اِرد گرد موجود پہاڑیاں اور بلند عمارات ہیں۔

گرمیوں میں اس شہر کے مختلف حصّوں میں رات گئے بھی سورج کی روشنی کو دیکھنا ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے لوگ کیبل کار کو رات گئے استعمال کرتے ہیں تاکہ آدھی رات کو نظر آنے والے سورج کا نظارہ کر سکیں۔

ناروے کے ان جزائر پر 26 مئی سے 17 جولائی کے دوران سورج غروب نہیں ہوتا لیکن قدرت کے اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے شمالی حصّے پر جانا پڑتا ہے کیونکہ پہاڑیوں کے باعث آدھی رات کو سورج کا نظارہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ناروے کا شمالی حصّہ نارتھ کیپ کہلاتا ہے جو سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور موسمِ گرما کے دوران یہاں فوٹو گرافرز کی بڑی تعداد سورج کا نظارہ کرنے آتی ہے۔

سویلبارڈ مین لینڈ ناروے اور قطبِ شمالی کے درمیان ایک جزیرہ نما جگہ ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹوں تک سورج کی روشنی نظر آنا ممکن ہے۔

اس جگہ پر 19 اپریل سے لے کر 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا، جون اور جولائی کے مہینوں میں تو یہاں آدھی رات اور دوپہر کے درمیان فرق کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

ناروے کے علاوہ سوئیڈن کے شمالی علاقے کیرونا میں بھی آدھی رات کو سورج کو چمکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیرونا کے شمال میں ناروے کی سرحد کے قریب ابیسکو نیشنل پارک موجود ہے جو موسمِ گرما میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے کیونکہ وہاں بھی آدھی رات کو سورج کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...