Home نیوز پاکستان سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Share
Share

کریم آباد:آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے کریم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی وادی نیلم کیل سے تاؤبھٹ جارہی تھی جس میں 14 افراد سوار تھے ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کی لاشوں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔

ایس پی نیلم کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کے تیز بھاو کے باعث گاڑی کو دریا سے باہر نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، لاپتہ3 افراد دریا میں ڈوبی گاڑی کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔

دریا نیلم کی گہرائی اور تیز بھاو کے باعث لاپتہ افراد دریا میں بہہ جانے کا خدشہ بھی ہے، جائے حادثہ پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس ناکافی ہونے کے باعث معلومات تک رسائی میں میڈیا کو دشواری کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...