Home Uncategorized ‎میں شادی اپنی پسند سے کررہی ہوں ، لوگوں کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے،سوناکشی سنہا

‎میں شادی اپنی پسند سے کررہی ہوں ، لوگوں کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے،سوناکشی سنہا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہو، لوگوں کو میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

سوناکشی سنہا نے میڈیا سیگفتگو میں کہا کہ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔ میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں۔ اپنے بارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی۔ لوگوں کو میری شادی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئیے۔

سوناکشی سنہا کے بھائی لوو سنہا نے بہن کی شادی سے متعلق سوال پر صحافی سے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے اور شادی کے بارے میں خود سوناکشی یا پھر ظہیر اقبال سے پوچھا جائے۔

اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بھی بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...