Home نیوز پاکستان زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

Share
Share

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 16کروڑ 84لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 7جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 60لاکھ ڈالر کم ہوگئے، جبکہ مجموعی ذخائر میں 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم کم ہوکر 9ارب 10کروڑ 33لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17کروڑ 44لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 28کروڑ 5لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...