Home نیوز پاکستان حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ

حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں اور ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آرکو معلومات فراہم نہ کرنے والے بینک افسران کو جرمانےا ورایک سال تک کی قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکس دہندگان کے بارے میں معلومات کی عدم فراہمی پر ایک سال تک کیلیے جیل بھجوانے کا قانون متعارف کروایا جارہا ہے جس کیلیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بینک ،کمپنی یا ایسوسی ایشن آف پرسنز ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آر کو معلومات فراہم نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ افسر پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور انہیں ایک سال تک قید بھی دی جاسکتی ہے اس کے علاوہ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

اسی طرح ایسے تاجر جنہیں سیکشن 99 بی کے تحت انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا ہوتا ہے اور رجسٹریشن نہیں کرواتے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جس کے تحت ان پر جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزائیں دی جاسکیں گی، اس کے علاوہ جرمانہ اور قید دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکیں گی۔

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک اور ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس موجود ڈیٹا کو ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے استعمال میں لایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق فنانس بل کے ذریعے کسٹمز ایکٹ میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کسٹمز سے متعلق کیسوں میں کسی شخص کی گرفتاری کیلیے پولیس کے ساتھ ساتھ اینٹلی جنس بیورو کی خدمات بھی حاصل کرسکے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...