Home سیاست لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 8 الیکشن ٹریبونلز کے معاملے میں ‏الیکشن کمیشن نے لاہور ہائ یکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جس میں ‏الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‏لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے، ‏الیکشن ٹربیونل کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ‏ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی، ‏سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ‏اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرے۔

خیال رہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا، ‏لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...