Home Uncategorized ایلون مسک آئی فون کے اے آئی استعمال سے خوفزدہ، ایپل فون کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

ایلون مسک آئی فون کے اے آئی استعمال سے خوفزدہ، ایپل فون کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

Share
Share

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے آئی فون میں اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے منصوبوں کو لے کر آگے بڑھی تو وہ اپنی کمپنیوں میں آئی فون پر پابندی عائد کر دیں گے۔

ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی فون کے ساتھ جوڑے گی جس کے بعد جب صارفین سِری سے بات کریں گے تو سِری کچھ چیزوں کو چیٹ جی پی ٹی کے حوالے کر دے گی۔لیکن ایلون مسک کے مطابق یہ اپ ڈیٹ سیکیورٹی کی ناقبلِ قبول خلاف ورزی ہوگی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر ایپل نے اوپن اے آئی کو او ایس لیول پر شامل کیا تو کمپنیوں میں ایپل کی ڈیوائسز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ فیکٹری آنے والوں کو اپنی ایپل ڈیوائسز کو باہر فیراڈے کیج میں رکھوانا پڑے گا۔

اس سے قبل ایپل کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ یہ فیچر رواں سال کے دوسرے حصے میں متعارف کرایا جائے گا۔ جبکہ اوپن اے آئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کی ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر آپریٹنگ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...