Home سیاست وزیر اعظم کا صنعتوں کے لئے بجلی 10روپے69 پیسے سستی کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا صنعتوں کے لئے بجلی 10روپے69 پیسے سستی کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹریز کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم اٹھایا اور ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کرتے ہوئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔

وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلیف کا مقصد عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت مقابلے کے قابل بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے جبکہ اس سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے اس اعلان کی وجہ سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز جبکہ روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔ صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...