Home سیاست پنجاب کی عوام کی اکثریت نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کردیا

پنجاب کی عوام کی اکثریت نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کردیا

Share
Share

پنجاب کی عوام کی اکثریت نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ مریم نواز کی مقبولیت میں گزشتہ تین ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔روٹی کی قیمت میں کمی کے اقدام کو عوام نے سب سے زیادہ پسند کیاعوامی سروے کے نتائج سامنے آگئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبائی حکومت کے 100 دن کی کارکردگی سے متعلق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی جانب سے ایک عوامی سروے کیا گیا۔

29 مئی سے 12 جون تک کیے جانے والے اس سروے میں 2010 افراد کی رائے لی گئی جن میں 65 فیصد مرد جبکہ 35 فیصد خواتین شامل تھیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق 55 فیصد افراد نے مریم نواز اور انکی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہری علاقوں میں 62 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 48 فیصد افراد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیئے جن میں سے 51 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کر پائے گی۔

سروے کے مطابق مریم نواز کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 60 فیصد افراد نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت میں گزشتہ تین ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 53 فیصد افراد نے حکومت کے قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو موٴثر قرار دیا جن میں سے 44 فیصد افراد نے روٹی کی قیمت میں کمی کو سب سے پسندیدہ قدم قرار دیا۔

آئی او پی آر کے سروے کے مطابق مریم نواز کی حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی سب سے زیادہ پسند کی گئی لیکن اسکے علاوہ سولر پینل پروگرام اور 200 کلینک آن وہیلز کے منصوبے بھی عوام میں مقبول رہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...