Home سیاست وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ

وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا جو مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطین کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے امن کی کوششوں کو دوگنا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان گفتگو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات اور آنے والے دنوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا ثبوت تھی، اس مقصد کے لیے، وزیراعظم نے صدر اردوان کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی پرخلوص دعوت کا اعادہ کیا تاکہ اس موقع پر اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کنسلٹیٹو کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس بلایا جا سکے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...