Home Uncategorized پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا

پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا

Share
Share

ریاض: پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دیا جس کا نام عرفات رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ نے بتایا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔

کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مدد سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے زچہ و بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر آخری بار کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...