Home سیاست اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،سمابیہ طاہر سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،سمابیہ طاہر سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمابیہ طاہر سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئیں۔

پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں احمد حسن، مبشر کانجو وغیرہ پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...