Home Uncategorized خوش رہیں، سلامت رہیں،بھارتی وزیراعظم کا عید پر پیغام

خوش رہیں، سلامت رہیں،بھارتی وزیراعظم کا عید پر پیغام

Share
Share

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عالم اسلام اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ خوشی کا یہ موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط کرے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سب خوش اور سلامت رہیں۔

 

واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور سنت ابراہیمی کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...