Home Uncategorized الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئیں

الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئیں

Share
Share

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس مرض کے لیے اُن کا علاج بھی جاری ہے۔

الکا یاگنک نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کم سُنائی دے رہا ہے لیکن اس واقعے کے چند دن بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے کوئی غائب ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو ڈاکٹر نے میرے اندر نایاب حسی سماعت کی تشخیص کی، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوتِ سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

الکا یاگنک نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام لوگوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سُننے اور ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دُعاؤں کی شکرگزار ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر سب کے سامنے آؤں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...