Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر گدھی کے کان کاٹ دیے گئے

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر گدھی کے کان کاٹ دیے گئے

Share
Share

راولپنڈی: جانور کے کھیت میں جانے پر اعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں پولیس نے گدھی کے کان کاٹنے پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں کھیت میں گدھی داخل ہونے پر کھیت مالک نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیئے، گدھی کا مالک چار جون سے پولیس اسٹیشن کے چکر لگاتا رہا تاہم پولیس نے چودہ دن کے تاخیر سے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی مقدمہ تنویر کے مطابق وہ راولپنڈی میں کھیتی باڑی کرتا ہے اور دکان بھی ہے، اس نے جانور رکھے ہوئے ہیں، گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو آزاد کیا جو روزانہ پانی پینے کے بعد گھر لوٹتی تھی، چار جون کو گدھی گھر لوٹی تو اس کے دونوں کٹے ہوئے تھے، اہل علاقہ سے معلوم ہوا کہ میرے خاندان کے آدمی ارشد محمود نے اس کے کان کاٹے ہیں، مدعی نے بتایا کہ ارشد محمود کے گھر تک کے تمام ثبوت بذریعہ ویڈیو ریکارڈ پیش کر رہا ہوں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...