Home سیاست سیکیورٹی ادارے ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں،فضل الرحمان

سیکیورٹی ادارے ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں،فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جوسیاسی حل نہیں چاہتے تھے، بیرسٹر گوہر

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے...

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز...

صدر آصف زرداری نے متنازع ترمیمی بل پیکا کی توثیق کردی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام...

ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں،شبلی فراز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز...